مہوش حیات کا لیونارڈوڈی کیپریو کو شادی کا پیغام

مہوش حیات کا لیونارڈوڈی کیپریو کو شادی کا پیغام

بہت زیادہ حقیقت پسند ہوں اورچاہتی ہوں کہ جیون ساتھی رومانوی ہو:اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات نے امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو شادی کا پیغام دیتے ہوئے اپنے گھر بارات لانے کی دعوت دی ہے ۔ مہوش حیات کا ایک انٹرویومیں کہناتھاکہ میں بہت زیادہ پریکٹیکل اور حقیقت پسند ہوں، چاہتی ہوں کہ جیون ساتھی رومانوی ہو تاکہ چیزوں کو متوازن طریقے سے لے کر چلا جائے ۔اداکارہ نے کہا کہ میرا سب سے بڑا کرش لیونارڈو ڈی کیپریو تھا اور اب بھی ہے ۔مہوش نے لیونارڈو ڈی کیپریو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ انٹرویو دیکھ رہے ہیں اور میری آواز آپ تک پہنچ رہی ہے تو آپ بارات لے کر آنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں