احسن خان بچوں کے تحفظ کے سفیر مقرر

احسن خان بچوں کے تحفظ کے سفیر مقرر

بچوں کے تحفظ کے قومی ادارے نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ نے اداکار احسن خان کو سفیر مقرر کردیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار احسن خان نے 16 ستمبر کو بچوں کے تحفظ کے ادارے کے ساتھ خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کے معاہدے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں اچھے مقصد کیلئے منتخب کیا گیا۔اداکار نے لکھا کہ بچوں کا تحفظ کا مطلب اپنے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ بچوں کے تحفظ کی خاطر نیشنل کمیشن کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں