میرا کا ریشم سے اظہار محبت ،دوبارہ ساتھ کام کرنے پرخوش

میرا کا ریشم سے اظہار محبت ،دوبارہ ساتھ کام کرنے پرخوش

دونوں اداکاراؤں کا روایتی زیورات اور عروسی جوڑے پہن کر خوبصورت فوٹو شوٹ

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ میرا اور ریشم نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اورخوب شہرت پائی ،حال ہی میں دونوں اداکاراؤں کو ایک ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کیلئے پوز کرتے ہوئے دیکھا گیا، دونوں اداکارائیں روایتی زیورات اور عروسی جوڑے پہنے نہایت شاندار لگ رہی تھیں۔شوٹ کے دوران ایک مختصر ویڈیو میں میرا نے اداکارہ ریشم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ان کاکہناتھاکہ ریشم کے ساتھ دوبارہ کام کرکے خوش ہوں ،میں ریشم کو بہت پسند کرتی ہوں اوراس کا بہت خیال رکھتی ہوں ، میری اس سے محبت زیادہ ہے جبکہ اس کی مجھ سے محبت کم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں