نوجوان فلم میکرزکی محنت رائیگاں نہیں جائیگی :بشریٰ انصاری

نوجوان فلم میکرزکی محنت رائیگاں نہیں جائیگی :بشریٰ انصاری

کامیابیاں ملنے سے فنکاروں اورفلمسازو ں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے :سینئراداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر )سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکراور ہنرمندجس اندازسے محنت کررہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی ۔ڈرامے اور فلموں کی کامیابیوں سے فنکاروں اورفلمسازو ں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے میں نے بھی شوبز کی صنعت کی ترقی میں اپناحصہ ڈالنے کے لئے ہمیشہ جاندار کہانی پر مبنی متاثر کن کرداروں کو ترجیح دی ہے ۔انہوں نے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمدہ اداکاری کرکے اپنے آپ کو منوایا ہے ، فلموں کے لئے ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات کی وجہ سے فی الحال وقت نکالنا مشکل ہوجاتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں