بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر اشنا شاہ پر کڑی تنقید

بولڈ تصاویر شیئر کرنے  پر اشنا شاہ پر کڑی تنقید

اداکارہ اشنا شاہ اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں ۔اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصاویر شیئر کیں ہیں جو ساحل پر لی گئی ہیں

کراچی (آئی این پی) ان تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس پہنا ہوا ہے ۔تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا، شدید تنقید کے بعد اداکارہ کو کمنٹس بھی بند کرنا پڑگئے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ اشنا شاہ نے اسی طرز کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں نے بہت تنقید کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں