فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے حکومت پیکیج کا اعلان کرے :شان
فلمسٹار شان نے فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے حکومتی پیکیج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی توجہ کے بغیر انڈسڑی کی بحالی بہت مشکل ہے
لاہور(آئی این پی)اپنے ایک انٹر ویو کے دوران شان نے کہا کہ اگر حکومت پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحال کیلئے بڑا پیکیج دے تو فلم انڈسٹری کی بحال کا خواب سالوں نہیں مہینوں میں پورا ہوسکتا ہے ۔ شان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی فلم ساز رسک لینے کیلئے تیار نہیں جبکہ تیار فلمیں ریلیز کے انتظار میں پرانی ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست ملکوں کیساتھ ملکر مشترکہ فلمسازی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments