جیکلین کی گرفتاری کا امکان بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
بالی ووڈ کی سری لنکن نژاد اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے
ممبئی (آئی این پی)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنینڈس دبئی ایک شو میں شرکت کیلئے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکلین کو بھی تفتیش میں شامل کر رکھا ہے ، اداکارہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے ۔