ایشیا کی 50بااثر شوبز شخصیات میں پاکستانی بھی شامل
برطانوی اخبار ‘ایسٹرن آئی’ کی ایشیا کی 50بااثر شوبز شخصیات میں پاکستانی فنکار بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے
نیو یارک (این این آئی)ایسٹرن آئی’ کی جانب سے بااثر شوبز شخصیات کی مکمل فہرست 10 دسمبر کو جاری ہوگی ۔اخبار کے مطابق ‘ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات’ کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد ہیں۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا ہیں ۔فہرست میں پاکستانی اداکارہ سجل علی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جبکہ حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں۔بااثر شوبز شخصیات میں گلوکار عاطف اسلم 25 ویں نمبر پر ہیں جب کہ یمنیٰ زیدی 35 ویں اور بلال عباس 39 ویں نمبر پر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments