جاوید اختر کو کنگنا رناوت کیخلاف قانونی جنگ میں ناکامی کا سامنا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف قانونی جنگ میں مشہور شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے ۔
ممبئی کی عدالت نے جاوید اختر کی کنگنا رناوت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر کے وکیل جے بھردواج نے بتایا کہ کنگنا کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی ہے ، کیس کی آئندہ سماعت یکم مئی کو اندھیری میٹروپولیٹن کے مجسٹریٹ میں ہوگی۔