جیکولین فرنینڈس بڑے پراجیکٹس سے ہاتھ دھونے لگیں

جیکولین فرنینڈس بڑے پراجیکٹس سے ہاتھ دھونے لگیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے ایک کے بعد ایک بالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹس سے ہاتھ دھوتی جارہی ہیں۔

 جیکولین بھارتی اداکار اور پروڈیوسر اکی نینی ناگا ارجن کے ساتھ فلم ‘‘دی گھوسٹ’’ کا حصہ تھیں، تاہم اب وہ مزید اس فلم کا حصہ نہیں ہیں ،اس سے قبل بھی جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے پون کلیان کی تیلگو فلم سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نرگس فخری کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں