اداکار عمران خان نے بچپن میں شادی کی پیشکش کی تھی:جوہی چاولہ

اداکار عمران خان نے بچپن میں شادی  کی پیشکش کی تھی:جوہی چاولہ

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ادکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عمران خان نے انہیں اپنے بچپن میں شادی کی پیشکش کی تھی۔

 اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان اپنی 39ویں سالگرہ منارہے ہیں۔جوہی نے انسٹاگرام پر عمران کی بچپن کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اور پرانا قصہ بتایا۔جوہی نے انکشاف کیا کہ جب عمران صرف 6 سال کے تھے انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی،انہوں نے کہا کہ عمران کو اس وقت سے ہی ہیرے کی پہچان تھی،سالگرہ بہت مبارک ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں