سلمان خان اپنی زندگی کے پوشیدہ راز کھولنے کو تیار

سلمان خان اپنی زندگی کے پوشیدہ راز کھولنے کو تیار

ممبئی (آئی این پی)بالی وووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے زندگی کے پوشیدہ راز کھولنے کو تیار ہوگئے ۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبنگ خان پر اب بہت جلد دستاویزی فلم بننے والی ہے ۔ 33 سال کے کیرئیر میں سلمان نے کافی اتار چڑھا دیکھے ہیں، لیکن وہ آج انڈسٹری کے نمبر ون ہیرو مانے جاتے ہیں۔دبنگ خان کی زندگی پر کافی ٹائم سے دستاویزی فلم بنانے کی پلاننگ چل رہی تھی جس کی تیاری لگ بھگ اب شروع ہوچکی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا نام بیونڈ دا سٹار سلمان خان ہوگا، سلمان خان ایک ایسے سٹار ہیں جن کے بارے میں سینکڑوں سٹوریز لوگوں کو پتہ ہے لیکن اتنی ہی سٹوریز اور بھی ہیں جس کے راز آج تک لوگوں کے سامنے نہیں آئے ہیں۔ یوں تو سلمان خان کی زندگی کافی موضوع بحث رہی ہے لیکن کافی کچھ ایسا بھی ہے سلمان کے بارے میں جن سے لوگ انجان ہیں، اور یہی سب ان کی فلم میں دیکھا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں