صوفیانہ کلام میں روحانی خوشی کا احساس :صنم ماروی

صوفیانہ کلام میں روحانی  خوشی کا احساس :صنم ماروی

لاہور (این این آئی)گلوکار ہ صنم ماروی نے کہا کہ صوفیانہ کلام میں جس قدر روحانیت ، چاشنی ، محبت اور امن کا درس ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ، جن گلوکاروں نے صوفیانہ کلام پڑھنے کو ترجیح دی آج وہ معاشرے میں ایک مقام رکھتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے ان گنت گانے ریکارڈ کرائے ہیں مگر جو روحانی خوشی کا احساس صوفیانہ کلام پیش کرنے میں آتا ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ پنجاب کے گلوکاروں نے صوفیانہ کلام کو پوری دنیا میں پھیلایا ہے اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں