ماہرہ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گالیاں پڑیں:علی عباس

ماہرہ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گالیاں پڑیں:علی عباس

کراچی(سٹاف رپورٹر) اداکار علی عباس نے انکشاف کیا کہ انہیں ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیا ں پڑی تھیں۔

 اداکار علی عباس حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں علی عباس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی وجہ سے گالیاں پڑی تھیں۔ علی عباس نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک تصویر آئی تھی ڈوپٹے کے بغیر حالانکہ ان کا لباس بالکل بھی غیر مناسب نہیں پھر بھی لوگ ان پر بہت زیادہ تنقید کررہے تھے ۔

لہذا میں نے ماہرہ خان کی تصویر کیساتھ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں ایک بات لکھی ‘‘اگر انہوں نے ڈوپٹہ نہیں پہنا تو چلو تم دیکھنا بند کردو ’’ ۔ لیکن ماہرہ خان کی حمایت کرنے پر مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑیں۔علی عباس نے بتایا کہ لوگوں نے مجھے اتنا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی گالیاں دیں جو مجھے زندگی میں کبھی کسی نے نہیں دیں۔ مجھے لوگوں کا رویہ بہت برا لگا اس واقعے کے بعد میں نے سبق سیکھ لیا کہ مجھے دوبارہ ایسا نہیں کرنا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں