یوکرینی نژاد امریکی اداکارہ کی یوکرین کے لوگوں کی مدد کیلئے اپیل

یوکرینی نژاد امریکی اداکارہ کی یوکرین کے لوگوں کی مدد کیلئے اپیل

لاہور(شوبز ڈیسک)یوکرینی نژاد امریکی اداکارہ ملا جوووچ نے روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد اپنے آبائی ملک یوکرین کے لوگوں کی اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی ہے ۔

ملا جوووچ نے انسٹاگرام پر تفصیلی نوٹ میں لکھا کہ‘اُن کے ملک اور لوگوں پر بمباری کی جا رہی ہے ، اُن کے دوست اور فیملی پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں،میرا خون اور میرا تعلق روس اور یوکرین دونوں سے ہی ہے تو جب وہ ان خوفناک مناظر کو دیکھا تو وہ ٹوٹ گئی ہیں۔ اداکارہ نے ان اداروں سے رابطے کیلئے لنک بھی دیا ہے جوکہ یوکرین کے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں