عثمان خالد نے قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت چیلنج کردی
لاہور (آئی ا ین پی)اداکار عثمان خالد بٹ نے بیرسٹر خدیجہ صدیقی کے توسط سے سپریم کورٹ میں قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کے خلاف ایک آئینی درخواست دائر کردی ہے ۔
بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے ٹوئٹر پر اس خبر سے آگاہ کیا کہ عثمان خالد بٹ نے قندیل بلوچ کے قتل کیس میں ان کے بھائی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ یہ ایک مشکل کیس ہے ، لیکن ایک مثال ضرور قائم کرنی چاہیے ۔