صحافی کا فون چھیننے کا واقعہ سلمان خان عدالت میں پیش

صحافی کا فون چھیننے کا واقعہ  سلمان خان عدالت میں پیش

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میں مقامی عدالت نے صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر اداکار سلمان خان کو محافظ سمیت گزشتہ روز طلب کیا، جس پر اداکار ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔

 اداکار سلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ انکے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے ۔ واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازعہ 24 اپریل 2019 میں ہوا جب سلمان خان نے سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو ان کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں