عمران اشرف کو مداحوں نے پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا

عمران اشرف کو مداحوں نے  پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار عمران اشرف کو مداحوں نے پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا ہے ۔

عمران اشرف نے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘دم مستم’ کی سکریننگ کے دوران مداحوں سے مختصر سی گفتگو کی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکار کی مداحوں سے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں ایک خاتون مداح کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ‘ہمارے سلمان خان ہیں آپ اور یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ عمران اشرف کی وجہ سے ہم یہ فلم دیکھنے آئے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں