پی ٹی وی کو پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے :فردوس جمال
لاہور(آئی این پی )سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے۔۔۔
اصلاحات لائی جائیں، قومی ٹی وی کے تمام سٹیشنز سے ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی چاہیے اور اس کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ فردوس جمال نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں کو دیکھ کر ہمسایہ ملک نے ڈرامے بنانا شروع کئے ۔ پہلے پی ٹی وی لاہور سمیت تمام سینٹرز سے پیش کئے جانے والے ڈراموں میں ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی تھی لیکن اب سلسلہ ختم ہو گیا ہے ۔