فضا علی نے موٹاپا کم کرنے کے ٹوٹکے شیئر کردئیے

فضا علی نے موٹاپا کم کرنے کے ٹوٹکے شیئر کردئیے

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ کا تعلق حکمت کے شعبے سے تھا اسی لئے تھوڑی بہت حکمت اور ٹوٹکے اُنہیں بھی آتے ہیں۔

فضا علی نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایاکہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی دوبارہ سمارٹ ہو گئی تھیں جیسے وہ شادی سے پہلے تھیں۔فضاعلی نے بتایاکہ موٹاپے کے روکنے کیلئے صبح نہار منہ اٹھتے ہی اپنے تکیے کو اوندھے منہ لیٹ کر پیٹ کے نیچے رکھنا چاہئے ، اس عمل سے بڑھتا پیٹ ہفتوں اور مہینوں میں کم ہو جاتا ہے ۔ نہار منہ بہت سارا نیم گرم پانی پی لیں اس میں چیا سیڈزاورتخ ملنگاں ملالیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں