شہباز شریف کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اجلاس، امن و امان کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ملک کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔
سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکومت نے سکیورٹی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارہ چنار کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔