ججز تعیناتیاں: کمیٹی نے رولز کی منظوری دیکر معاملہ جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندو خیل نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

کمیٹی نے رولز کی منظوری دے کر حتمی منظوری کے لیے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دیا، 32 رکنی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 21 دسمبر کو حتمی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، اٹارنی جنرل نے شرکت کی، اجلاس میں بیرسٹر علی ظفر اور فاروق ایچ نائیک اور ممبر پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں