چکوال میں بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 30 شدید زخمی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چکوال: (دنیا نیوز) موٹروے ایم 2 سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی۔

مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق فوری طور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت اور ان کے ورثاء سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں