عید پر مہنگائی کا طوفان، اشیا کی قیمتوں میں کئ گنا اضافہ

عید پر مہنگائی کا طوفان، اشیا کی قیمتوں میں کئ گنا اضافہ

لاہور،اسلام آباد (کامرس رپورٹر، اپنے رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر کے موقع پر مہنگائی کا طوفان ،ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا، پہلے ہی مہنگائی کے ستائے لوگوں کیلئے عید پر اشیائے ضروریہ کی خریداری مشکل ہوگئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر سے ایک دن پہلے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے ۔لاہور کی مارکیٹوں میں بغیر ہڈی مرغی کے گوشت (بون لیس)کی قیمت 1200 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر 60 سے بڑھ کر 180 روپے کلو ہوگیا جبکہ پیازکی قیمت 40 سے بڑھ کر 60 روپے ہوگئی۔لیموں 150 سے بڑھ کر 250، سبز مرچ 110 سے بڑھ کر 200 روپے کلو جبکہ پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔چینی 164 کے سرکاری ریٹ کی بجائے 170 سے 180 روپے کلو بک رہی ہے ۔لاہور میں سرکاری نرخنامے میں آلو کچا نیا چھلکا درجہ اول کی قیمت 50 روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹوں میں دکاندار وں نے 70روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم سرکاری نرخ40کی بجائے 50 سے 55، آلو کچا نیاچھلکا درجہ سوم35کی بجائے 40،پیاز درجہ اول45کی بجائے 70،پیاز درجہ دوم35کی بجائے 55، پیاز درجہ سوم30 کی بجائے 45،ٹماٹر درجہ اول60کی بجائے 80، ٹماٹر درجہ دوم50کی بجائے 60،ٹماٹر درجہ سوم40کی بجائے 50،لہسن دیسی نیا235کی بجائے 390روپے ،لہسن چائنہ590کی بجائے 720،لہسن جی ون370کی بجائے 400سے 420،ادرک تھائی لینڈ425کی بجائے 550،ادرک چائنہ425کی بجائے 550،کھیرا فارمی30کی بجائے 45سے 50،میتھی55کی بجائے 65 سے 70،بینگن50کی بجائے 70،بند گوبھی35کی بجائے 60،پھول گوبھی30کی بجائے 50سے 60،شملہ مرچ60کی بجائے 100سے 120،بھنڈی220کی بجائے 260سے 280،شلجم30کی بجائے 45سے 50،اروی160کی بجائے 180،مٹر115کی بجائے 140 سے 150،کریلا150کی بجائے 200 سے 220،سبز مرچ100کی بجائے 200 ،ٹینڈیا ں فارمی30کی بجائے 40،گھیا کدو50کی بجائے 60سے 65،پالک فارمی45کی بجائے 60،گاجر چائنہ50کی بجائے 90سے 100،کچنار 330کی بجائے 370سے 380، گاجر دیسی30کی بجائے 35 سے 40روپے ،لیموں چائنہ 110کی بجائے 380سے 400،چھولیا 40کی بجائے 50سے 60روپے کلو تک فروخت ہوا۔

سرکاری نرخنامے میں سیب ایرانی درجہ اول کی قیمت290 روپے مقرر تاہم دکاندار430سے 450 روپے کلو فروخت کرتے رہے ،سیب ایرانی درجہ دوم230کی بجائے 300سے 330،سیب کا لا کولو پہاڑی درجہ اول325کی بجائے 450سے 500،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم260کی بجائے 330سے 350،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم200کی بجائے 230سے 250،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول190کی بجائے 240سے 250،سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم110کی بجائے 170سے 180،سیب سفید درجہ اول170کی بجائے 220سے 240، سیب سفید درجہ دوم115کی بجائے 150سے 160،کیلا درجہ اول درجن260کی بجائے 350سے 360،کیلا درجہ دوم درجن190کی بجائے 250، کیلا درجہ سوم درجن120کی بجائے 150سے 160،امرود درجہ اول220کی بجائے 250،امرود درجہ دوم160کی بجائے 200،انار دانے دار490کی بجائے 600،انار قندھاری درجہ اول520کی بجائے 580سے 600،انار قندھاری درجہ دوم380کی بجائے 400سے 420،مسمی درجہ اول درجن220کی بجائے 250سے 260،کینوسپیشل درجن500کی بجائے 700، کینودرجہ اول درجن 350کی بجائے 550،خربوزہ درجہ اول125کی بجائے 170سے 180، خربوزہ درجہ دوم80کی بجائے 100سے 120،پپیتا210 کی بجائے 250سے 270،سٹرابری درجہ اول110کی بجائے 150سے 160،اسٹابری درجہ دوم70کی بجائے 80سے 90،کھجور عراقی415کی بجائے 480سے 490،کھجور ایرانی460کی بجائے 530سے 540جبکہ کھجور اصیل445کی بجائے 470سے 480روپے کلو فروخت ہوئی جبکہ لاہور میں طلب بڑھنے پربرائلر گوشت کی قیمت 800روپے کلو تک پہنچ گئی ۔دکانداروں نے عید پرزیادہ مانگ کو دیکھتے ہوئے 750سے 800جبکہ بون لیس 1100 سے 1250 روپے کلو وصول تک فروخت کیا ۔ ادھر اسلام آباد کی مارکیٹوں میں مرغی کا گوشت 950روپے اور بغیر پوٹ کلیجی 1100 روپے کلو،چھوٹا گوشت 2600 ،بڑا گوشت بغیر ہڈی 1600 تک فروخت کیاجاتارہا، ٹماٹر 60 سے بڑھ کر 180 ، پیاز 40 سے بڑھ کر 60 ،لیموں 150 سے بڑھ کر 250، سبز مرچ 110 سے بڑھ کر 200 ،ادرک700،لہسن دیسی300 ،سیب 600، امردو 400،خربوزہ 150 ،اسٹابری 400روپے کلواورکیلے 400روپے درجن فروخت ہورہے ہیں، چینی 164 کے سرکاری ریٹ کی بجائے 170 سے 180 روپے کلو بک رہی ہے ۔راولپنڈی میں بھی بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کے گرانفروشوں پر جرمانے عائد ، صدر کے علاقے میں 35 دکاندار گرفتار کرلیے ۔دوسری جانب کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 750سے بڑھ کر 840 روپے پر پہنچ گئی، بکرے کے گوشت کی قیمت میں 100 اور بیف میں 50 روپے اضافہ ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں