دعا ہے فلسطینیوں ، کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب ہو : مریم نواز

دعا ہے فلسطینیوں ، کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب ہو : مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب فرمائے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے اس موقع پر تمام شہریوں سے عید کی خوشیاں بانٹنے اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کی جبکہ ان کے حکم پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوور چارجنگ کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاکہ شوال کا یہ چاند امت مسلمہ کیلئے مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس چاند کو ہم پر امن، ایمان اور سلامتی کے ساتھ طلوع فرمائے ۔ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان کے روزے ، نمازیں، نوافل اور عبادات کو قبول فرمائے ، میں دعا گو ہوں کہ عید الفطر کا یہ چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے اور شوال المکرم کا ہر دن اور ہر رات امن و سلامتی کی علامت ہو۔دوسری طرف مریم نوازشریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کررکھاہے ،تمام اضلاع میں اوورچارجنگ کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور مختلف اضلاع میں مسافروں کو33لاکھ40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور1333 سے زائد گاڑیوں پر اوورچارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔مسافر نے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکریہ وزیراعلیٰ،پہلی دفعہ عید پر گھر جانے والے پردیسیوں کا کسی کو خیال آیا ، اوورچارجنگ کی رقم واپس ملنے پر بزرگ خواتین مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔وزیراعلی ٰ کی ہدایت پر مسافروں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن99030222 042 بھی قائم کردی گئی،محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین اور افسروں کی عید چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،جو اب فیلڈ میں ڈیوٹی انجام دیں گے ۔عید کے ایام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا سپیشل سکواڈعام بڑے بس سٹینڈزپرموجود رہے گا۔مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ صرف مقررہ کرایہ ہی ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں