قومی بلائنڈ خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لگے گا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچوں کی سیریز کی تیاری کے لئے قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عیدالفطر کے بعد لگایا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ سیریز کی تیاری کے لیے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 سے 15 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا جس میں سیریز کے لئے منتخب شدہ 17 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں کو کوچز عبدالرزاق، بختاور اقبال اور ٹرینر شاہدہ جدید تربیت دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز 18 سے 26 اپریل تک کھیلی جائے گی، تمام میچز برسبین کرکٹ سٹیڈیم آسٹریلیا میں ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں