Published on:27 December, 2025

خیبر پختونخوا: شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، ہوائی فائرنگ سے دولہا جاں بحق

خیبر (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہو گئے۔

جمرود کے علاقے سور کمر میں شادی خوشی کے بجائے غم میں بدل گئی، ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے دولہا اسد موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعے میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر جمرود سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے تھانہ جمرود منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں