بلوچستان کے حالات پر نواز شریف متحرک ہوں :شجاعت

بلوچستان کے حالات پر نواز شریف متحرک ہوں :شجاعت

لاہور(سلمان غنی)مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے بلوچستان کے حالات کو حساس قرار دیتے ہوئے اس کے سیاسی حل کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو متحرک ہونے اور اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس ضمن میں عیدالفطر کے بعد جاتی عمرہ جا کر نواز شریف سے متحرک ہونے کی استدعا کروں گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بلوچستان کا مسئلہ طاقت قوت سے نہیں سیاسی عمل سے حل ہوگا ۔بلوچ لیڈر شپ کو متحرک بنا کر مسائل کا سیاسی حل نکالا جا سکتا ہے اور مسائل کے سیاسی حل کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر دنیا نیوز سے بات چیت کر رہے تھے ، شجاعت نے دہشت گردی کے رجحان کو دشمن کی کارستانی قرار دیتے ہوئے کہا دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے میں سیاسی قیادت کو ان کی پشت پر کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب اور بلوچستان جیسے سلگتے ایشو پر سیاسی قیادت مل بیٹھ کر حل نکال سکتی ہے لیکن اس کے لئے سب کو اپنی اپنی ضد چھوڑ کر پاکستان کو ترجیح دینا ہوگی۔ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا مگر اب ہم پاکستان کے لئے اپنی انا قربان کرنے کو کیوں تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے محب وطن نہیں انہیں ٹھکانے لگانے کی ضرورت ہے کسی کو ریاست کی رٹ پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف وزیراعظم نہیں بھی ہے تو ایک سینئر سیاستدان کے طور پر ان کی عزت و احترام موجود ہے ، شجاعت نے ایک سوال پر کہا کہ آج کا وقت ایک دوسرے کو طعنے دینے اور ایک دوسرے کی غلطیاں یاد کرانے کا نہیں بلکہ مشکل حالات میں تلخیاں بھلانے کا ہے میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ ‘‘ڈلیاں بیراں دا کجھ نہیں وگڑیا’’ ہماری سوچ سیاسی نیت ٹھیک اور مقاصد قومی ہوں تو ہم استحکام کی منزل پر پہنچ سکتے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاک سرزمین امن محبت اور بھائی چارہ کا نمونہ پیش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں