بیدخلی کے فیصلے نے افغانیوں کو ہلا کر رکھ دیا : اقوام متحدہ

بیدخلی کے فیصلے نے افغانیوں کو ہلا کر رکھ دیا : اقوام متحدہ

اسلام آباد/خیبر(این این آئی)پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ نے افغان شہریت کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ قریب آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے نے افغان برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عید الفطر کے پیغام میں پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپپا کینڈلر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کیونکہ پاکستانی حکام نے افغانیوں کے انخلا کی آخری تاریخ میں کسی بھی تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ افغان مہاجرین پاکستانی معاشرے میں رچ بس گئے ہیں۔ حکومت کی تازہ ترین ہدایات بہت سی برادریوں کے تانے بانے میں ایک اہم خلل کو ظاہر کرتی ہیں۔ دریں اثنا خیبر ضلع کے حکام کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے لنڈی کوتل اور پشاور میں عارضی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ننگرہار حکومت کے ترجمان قریشی بدلون نے بتایا کہ افغانستان میں بھی طالبان حکام نے طورخم میں مہاجرین کے استقبال کیلئے انتظامات کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں