ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں ٹپے گاتے ویڈیو شیئر

ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں ٹپے گاتے ویڈیو شیئر

لاہور(شوبزڈیسک)معروف صحافی، مصنف، فلم ساز و سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ریحام خان کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر ساتھی صحافیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ریحام خان اس ویڈیو میں اپنی مادری زبان ہزارہ میں روایتی گانے (ٹپے) گا رہی ہیں۔اس موقع پر ساتھ بیٹھے دیگر صحافی حضرات ریحام خان کی آواز اور گانے پر داد دے رہے ہیں۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ان خوبصورت لمحات کو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ پوری دنیا میں میرا پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے ۔ریحام خان نے کیپشن میں لکھا کہ اس گانے سے پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں، یہ گانا خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ہمراہ گاتی تھی اور اس پر سب مل کر جھومر ڈالتے (رقص کرتے) تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں