فیروز خان ہسپتال میں داخل مداح تشویش میں مبتلا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری کے ذریعے یہ بتایا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔
اداکار نے سٹوری میں لکھا ‘hospitalized’ تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی ہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ بتائی۔تاہم انسٹاگرام پر ایک پیج پر یہ بتایا جارہا ہے کہ اداکار صحت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں،جس پر مداح تشویش میں مبتلا ہیں اور اداکار کیلئے صحتیابی کی دعا کر رہے ہیں۔