روایتی کی بجائے منفرد کردار نبھانا پسند ہے :کرینہ کپور

 روایتی کی بجائے منفرد کردار  نبھانا پسند ہے :کرینہ کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور خان نے کہا کہ انہیں فلموں میں روایتی کرداروں کی بجائے منفرد کردار نبھانا زیادہ پسند ہے ۔

کرینہ کپور نے کہاکہ انہیں ایک بیوی، ماں، بیٹی، بہن، دوست بننا اتنا ہی اچھا لگتا ہے جتنا کہ انہیں سکرین پر مختلف کردار نبھانا پسند ہے، وہ زندگی میں ایسی پوزیشن حاصل کرنے پر خوش ہیں جہاں وہ اپنے کیریئر کو اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھا سکتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی کو وقت اور توجہ دینے کے قابل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں