سپرسٹارکہلوانے کیلئے شاہ رخ بننا لازمی نہیں:اکشے کھنہ

سپرسٹارکہلوانے کیلئے شاہ رخ بننا لازمی نہیں:اکشے کھنہ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ نے نئے آنے وا کہا ہے کہ سپرسٹار کہلوانے کے لیے شاہ رخ خان بننا لازمی نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اکشے کھنہ نے کہا کہ ایک اداکار کو سپر سٹار اس کی فلمیں بناتی ہیں ہیں اگر قسمت میں وہ فلمیں لکھی ہوں تو کامیابی ملتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سوچیں میں ایک بزنس مین ہوں اور میرے پاس 500کروڑ روپے کا کاروبار ہے تو کیا جب تک میں رتن ٹاٹا یا دھیروبھائی امبانی نہ بنوں میں کامیاب نہیں کہلاؤں گا؟جب تک میں شاہ رخ خان نہیں بنوں گا میں نے کامیابی دیکھی ہی نہیں؟ میں سٹار بنا ہی نہیں؟اکشے کھنہ نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا کہ ملک کی 120 کروڑ سے زیادہ آبادی میں سے صرف 15-20 لوگ ہی فلموں کے مرکزی اداکار بن پاتے ہیں اور یہ خود میں ایک اعزاز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں