کبھی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو:ماہرہ خان

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے ، انہیں اپنے کام اور اداکاری سے بہت لگاؤ ہے۔۔۔
وہ اپنے کام سے محظوظ ہوتی ہیں۔ ماہرہ خان نے یوٹیوبر کو دئیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ لاکھوں خواتین کے مقابلے زیادہ محفوظ زندگی گزار رہی ہیں لیکن مجموعی طور پر ملک میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں اپنے تمام کرداروں اور پورے کام سے محبت ہے ، وہ اپنے کام کو بہت پسند کرتی ہیں، انہیں فخر ہے کہ انہوں نے جو بھی کام کیا، اچھا کیا۔