فواد خان پر کشش،فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں:وانی کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی رومانٹک فلم ابیر گلال میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے اداکار فواد خان کی اداکاری اور شخصیت کو زبردست قرار دیدیا۔
فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں وانی کپور نے فواد خان کو نہ صرف خوبصورت بلکہ انتہائی پرکشش شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ فواد خان جیسے فنکار فلمی دنیا کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔وانی کپور کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس تجربے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ اداکارہ نے فواد کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا نہایت خوشگوار تجربہ رہا وہ بہت معاون اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔