عام زندگی کیساتھ جنگوں میں بھی اے آئی کا استعمال بڑھ گیا

عام زندگی کیساتھ جنگوں میں بھی اے آئی کا استعمال بڑھ گیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت عام زندگی کے ساتھ ساتھ جنگوں میں بھی اپنی جگہ بنا رہی ہے ۔

 امریکی فوج نے خود ایران کے خلاف حالیہ جنگ اور وینزویلا میں صدر مادورو کی گرفتاری کیلئے اے آئی کے استعمال کی تصدیق کی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے جنگ کے دوران زندگی اور موت کے فیصلے مشینوں سے کروانا سنگین المیے کا باعث بن سکتا ہے ۔جدید جنگ اب صرف ہتھیاروں کی نہیں رہی یہ ڈیٹا، الگوریتھم اور مصنوعی ذہانت کی جنگ بن چکی ہے ، امریکی فوج نے ایران کے خلاف جنگ میں جدید اے آئی ٹولز کے استعمال کی تصدیق کی۔وینزویلا میں بھی امریکی فوج نے تیز ترین آپریشن کیلئے اے آئی کا استعمال کیا تھا، جو سیٹلائٹ، ڈرون اور دیگر ڈیٹا کا چند سیکنڈ میں تجزیہ کر لیتے ہیں۔ اے آئی کی مدد سے اہداف کی شناخت اور حملوں کے فیصلے کی رفتار کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں