پریانکا سے مقابلے نے بہتر اداکارہ بنایا:لارا دتا

پریانکا سے مقابلے نے  بہتر اداکارہ بنایا:لارا دتا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے اعتراف کیا ہے کہ ساتھی اداکارہ پریانکا سے مقابلے نے انہیں بہتر اداکارہ بنایا ہے ۔

حال ہی میں اداکارہ لارا دتا کا ایک انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ ہم دونوں بہت مختلف اداکارائیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو جلد بازی میں جلا نہیں دینا چاہتی میں ہر دوسری فلم میں نظر نہیں آنا چاہتی کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ اوہ یہ اس میں بھی ہے ۔ ایک سوال پر لارا نے پریانکا کے ساتھ مقابلے کے بارے میں کہا کہ یہ مقابلہ دونوں کے لیے بہتر کارکردگی کی وجہ بنا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں