انوراگ کشیپ نے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی

انوراگ کشیپ نے متنازعہ  بیان پر معافی مانگ لی

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلمساز اور ہدایت کار انوراگ کشیپ نے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی۔ کشیپ نے برہمن کمیونٹی سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگی ہے ۔

 بھارتی فلم میکر نے کہا کہ مجھے گالی دو لیکن میرے خاندان کو کچھ نہ کہو۔ انوراگ کشیپ نے برہمن کمیونٹی سے اپیل کی کہ اگر آپ کو میری معافی چاہیے تو میں معافی مانگتا ہوں، برہمنو عورتوں کو چھوڑدو، منوسمرتی کے ساتھ دیگر تمام صحیفے بھی اتنی ذمے داری تو سکھاتے ہیں، خود فیصلہ کرو کہ تم حقیقت میں کس قسم کے برہمن ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں