عالیہ اور رنبیر کی شادی کو 3 برس مکمل، خوبصورت تصویر شیئر کردی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو 3 برس مکمل ہوگئے اورانہوں نے اس موقع پر ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
عالیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا: ‘‘ہمیشہ کے لیے گھر، ہیپی 3’’ اس پوسٹ پر عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے تبصرہ کیا، ‘ شادی کی سالگرہ مبارک ہو’، جبکہ کرینہ کپور نے لکھا، ‘سب سے بہترین لوگ’۔اداکار رنویر سنگھ نے دل کے ایموجیز شیئر کیے اور زویا اختر نے لکھا، ‘ہیپی 3’۔