سائنسدانوں کا ان دیکھا نیا رنگ دریافت کرنے کا دعویٰ
واشنگٹن (نیٹ نیوز)سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک نیا رنگ دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے جو اس سے پہلے کسی انسان نے نہیں دیکھا تھا۔۔
یہ تحقیق ایک تجربے کے بعد کی گئی ہے جس میں امریکا میں محققین نے اپنی آنکھوں پر لیزر پلسز کو فائر کیا تھا۔ محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریٹینا میں مخصوص خلیات کو متحرک کرکے نیلے اور سبز رنگ کا مشاہدہ کیا ہے جسے سائنس دانوں نے اولو کا نام دیا ہے ، لیکن کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک نئے رنگ کی موجودگی قابل بحث ہے ۔سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع تحقیق کے شریک مصنف یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر رین این جی نے بتایا کہ اولو کسی بھی رنگ سے زیادہ بھرا ہوا ہے جسے آپ حقیقی دنیا میں دیکھ سکتے ہیں۔ تجربے کے دوران دیکھے گئے رنگ کی تصدیق کرنے کے لیے ہرفرد نے ایک کنٹرول ایبل کلر ڈائل کو ایڈجسٹ کیا جب تک کہ وہ اولو سے میل نہیں کھاگیا۔