ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، دل کیلئے بہتر

ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، دل کیلئے بہتر

لاہور(نیٹ نیوز)عام چاکلیٹ (Milk Chocolate) اور ڈارک چاکلیٹ میں بنیادی فرق ان کے اجزائ، ذائقے، اور صحت پر اثرات کے لحاظ سے ہوتا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عام چاکلیٹ مین کوکو مواد 1040% کوکو سولڈز, دودھ یا/اور کنڈینسڈ ملک، چینی زیادہ مقدار، چکنائی زیادہ ہوتی ہے جبکہ ڈارک چاکلیٹ میں 50 سے 90% کوکو سولڈز، دودھ عموماً نہیں ہوتا، چینی کم مقدار اور چکنائی نسبتاً کم ہوتی ہے ،عام چاکلیٹ کامیٹھا، کریمی، نرم ذائقہ بچوں اور میٹھا پسند کرنے والوں کو زیادہ پسندیدہ بناتاہے جبکہ ڈارک چاکلیٹ کا ذائقہ زیادہ کڑوا، قدرے خشک اور گاڑھا ہوتا ہے ۔ڈارک چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو معتدل رکھتا ہے۔ مزید برآں یہ موڈ بہتر کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور شوگر کم ہونے کے باعث ڈائبیٹک افراد کیلئے بہتر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں