سنگاپور:ملازم کا کمپنی کو ٹوائلٹ پیپر پر لکھا استعفیٰ وائرل

سنگاپور:ملازم کا کمپنی کو ٹوائلٹ پیپر پر لکھا استعفیٰ وائرل

سنگاپور(نیٹ نیوز)سنگاپور کی کمپنی کے ایک ملازم کا انوکھا استعفیٰ وائرل ہو گیا۔ ایک کاروباری خاتون نے لنکڈ اِن پر ایک غیر معمولی استعفیٰ شیئر کیا جسے ٹوائلٹ پیپر پر تحریر کیا گیا تھا۔

ملازم نے لکھا کہ میں نے خود کو ٹوائلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا ہے جسے ضرورت پڑنے پر استعمال کیا گیا اور بعد میں بغیر کسی سوچ کے پھینک دیا گیا۔اس جذباتی نوٹ کا اختتام ان الفاظ پر ہوا کہ میں نے استعفے کے لیے اسی کاغذ کا انتخاب اس لیے کیا ہے تاکہ یہ ظاہر کر سکوں کہ کمپنی نے میرے ساتھ کیسا سلوک کیا، میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔کمپنی کی ڈائریکٹر اینجیلا یہو نے اس انوکھے استعفے کو عوام کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ ان پر گہرا اثر چھوڑ گیا، ملازمین کے ساتھ ایسا رویہ رکھیں کہ جب وہ کمپنی چھوڑیں تو دل میں شکرگزاری ہو، نہ کہ کینہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں