ایک شخص کی اژدھے کے ساتھ نہانے کی ویڈیو وائرل

ایک شخص کی اژدھے کے ساتھ نہانے کی ویڈیو وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)ایک شخص کی دیوہیکل اژدھے کے ساتھ نہانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،یہ ویڈیو انسٹاگرام صارف مائیک ہولسٹن نے شیئر کی ہے، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔

 ویڈیو میں ہولسٹن پانی سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھے ہیں اور بڑے اژدھے کو گود میں لیے مسکرا رہے ہیں، اژدھا بھی بالکل پر سکون نظر آ رہا ہے جبکہ ہولسٹن بغیر کسی جھجھک یا خوف کے کیمرے کے لیے پوز دے رہے ہیں۔اس خطرناک اژدھے کے ساتھ اس قدر سکون سے پیش آنے پر انٹرنیٹ پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کچھ لوگوں نے ان کی بہادری کو سراہا جبکہ کئی صارفین نے اس عمل کو انتہائی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ قرار دیا۔یہ ویڈیو اب تک 18 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے اور ہزاروں تبصرے حاصل کر چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں