زیبرا کراسنگ پر مارک زکربرگ اور ایلون مسک کی آوازیں

سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)امریکی شہر سان فرانسسکو کے علاقے سیلیکون ویلی میں کئی زیبرا کراسنگز پر گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک مارک زکربرگ اور ایلون مسک کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔
زیبرا کراسنگ پر ایلون مسک کی آواز میں موصول ہونے والے ایک پیغام میں یہ کہا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پیسے سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی اور میرا خیال ہے کہ یہ سچ ہے ، خدا جانتا ہے میں نے خوش رہنے کی بہت کوشش کی ہے ۔ایلون مسک کی آواز میں موصول ہونے والے ایک اور پیغام میں یہ کہا گیا کہ جو بھی مجھ سے دوستی کرے گا اسے میں ایک سائبر ٹرک تحفے میں دوں گا۔مارک زکربرگ کی آواز میں موصول ہونے والے پیغام میں اُنہیں اے آئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا گیا۔ حکّام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیق ابھی جاری ہے۔