نیشنل ٹی 20کپ آج سے شروع،10ٹیمیں مدمقابل

 نیشنل ٹی 20کپ آج سے شروع،10ٹیمیں مدمقابل

افتتاحی روز لاہور وائٹس کا مقابلہ میزبان پشاور ،فیصل آباد کا کراچی سے ہوگا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن کے اہم ایونٹ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز کل سے پشاور میں ہوگا، جس میں ملک بھر کی 10 ریجنل ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز لاہور وائٹس کا مقابلہ میزبان پشاور سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں فیصل آباد کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف میدان میں اترے گی۔بارہ روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ شام سوا چار بجے جبکہ دوسرا میچ رات سوا نو بجے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم پچیس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔ اس ایونٹ کے تمام 23 میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے ، لاہور بلوز کی ٹیم اس بار بھی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک روز قبل پشاور میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور ایونٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں