وارداتیں :شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون لوٹ لئے
ڈاکوئوں نے نعیم سے 3لاکھ ، شبیر سے 2لاکھ اور موبائل فون چھین لیا باغبانپورہ ، گڑھی شاہو ،مصری شاہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شمالی چھائونی میں نعیم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں شبیر سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون،شیراکوٹ میں نیامت سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں ذیشان سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹائون میں سرفراز سے 1لاکھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔باغبانپورہ اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ غالب مارکیٹ ،مصری شاہ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔