منیب بٹ نے اپنی کمائی میں برکت کی وجہ بتا دی

 منیب بٹ نے اپنی کمائی میں برکت کی وجہ بتا دی

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکار منیب بٹ نے حالیہ وی لاگ میں اپنی آمدن اور کامیابی میں برکت کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا، انہوں نے رمضان المبارک کے معمولات پر مبنی ایک وی لاگ اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں پہلی کمائی کے طور پر 2 ہزار روپے کا چیک ملا۔

انہوں نے خوشی خوشی یہ بات اپنے تایا ابو کو بتائی، جنہوں نے وہ رقم صدقہ کرنے کے لیے ان سے لے لی۔اداکار کے مطابق اگرچہ 2 ہزار روپے اس وقت بھی بڑی رقم نہیں سمجھی جاتی تھی، لیکن تقریباً 17 سال قبل یہ خاصی اہمیت رکھتی تھی۔ ان کے تایا نے اس رقم سے گوشت خریدا اور پرندوں کو کھلا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے منیب سے کہا کہ پرندے ان کے لیے دعا کریں گے اور ان کی کمائی میں ہمیشہ برکت رہے گی۔ وہ آج بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اسی عمل کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ان کی روزی میں بے پناہ برکت عطا کی۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں