فینسی نامی گھوڑی کا سب سے زیادہ زندہ رہنے کا عالمی ریکارڈ
ورجینیا (نیٹ نیوز)امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک گھوڑی فینسی نے دنیا کی سب سے معمر زندہ گھوڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس وقت دیا گیا جب فینسی کی عمر 37 سال اور 329 دن ہو گئی۔فینسی یکم اپریل 1988ء کو پیدا ہوئی تھی اور گزشتہ تین دہائیوں سے اپنی مالک پیج کے ساتھ رہ رہی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ پیج اور فینسی کی سالگرہ بھی ایک ہی دن ہوتی ہے ۔
پیج کے والدین نے 2000ء میں اسے یہ گھوڑی خرید کر دی تھی، تب سے دونوں کے درمیان ایک مضبوط اور گہرا رشتہ قائم ہے ۔ پیج کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اتنے سال بعد بھی میں اور فینسی ایک ساتھ زندگی کی یادیں بنا رہے ہونگے ،فینسی امریکن کوارٹر ہارس نسل سے تعلق رکھتی ہے ، جس کی اوسط عمر عموماً 25 سے 35 سال ہوتی ہے ۔