ایران جنگ ،عربوں کی امریکا میں سرمایہ کاری کو خطرہ
جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ پردباؤ اور معیشت میں سست روی کا خطرہ بڑھ رہا سعودیہ ،یواے ای ،کویت،قطر میں سے کوئی بھی وعدے توڑسکتا:امریکی جریدہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی۔ امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ اور معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں سے کوئی بھی ملک امریکا میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے توڑ سکتے ہیں۔ وعدے توڑنے کی شق پہلے ہی سرمایہ کاری معاہدے میں شامل تھی۔ یہ معاہدے پچھلے سال اس وقت ہوئے تھے جب ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کئے ۔حالیہ جنگ اور ایران کے حملوں کی وجہ سے دفاعی اخراجات، خوراک، دوائیوں کی فراہمی اور معیشت میں سست روی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔