لیاقت آباد:سسرالیوں کا خاتون پر بہیمانہ تشدد،مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں سسرالیوں کا خاتون پر بہیمانہ تشدد ،پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے گھریلو ناچاقی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم طلحہ کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر والوں سے مل کر خاتون پر تشدد کیا جس کے باعث خاتون کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ،اس دوران ملزم نے متاثرہ خاتون سے پاسپورٹ، سونا اور ڈگریاں بھی چھین لی۔